بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا میں بھی بالی ووڈ اسٹار عامر خان کا پیچھا نہ چھوڑا ،وزیرداخلہ راج ناتھ نے اسمبلی اجلاس میں انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،جس کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا ۔
لوک سبھا میں آئین میں 42 ویں ترمیم پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بات کا رخ عامر خان کی طرف کر دیا ،انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نے بھی مشکلات
کے باوجود ہندوستان چھوڑنے کا نہیں سوچاتھا ، عامر خان امبیڈکر سے سبق حاصل کریں ۔
وزیر داخلہ کے بیان پر لوک سبھا میں اپوزیشن کانگریس ارکان نے خوب شور شرابہ کیا،اسپیکر با ر بار ارکان کو صبر اور اپنی باری کے انتظار کی اپیلیں کرتی رہیں ۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا وراثتی طور پرہندوستان سیکولر ملک ہے، لیکن سیاست میں سیکولر کے لفظ کا غلط استعمال کیاجا رہا ہے۔